مشال قتل کیس: 25 مجرموں کی سزائیں معطل، ضمانتیں منظور


پشاور (24 نیوز) پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے مشال خان قتل کیس میں سزا پانے والے 25 مجرموں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں مرکزی مجرم کو سزائے موت، پانچ کو عمر قید اور 25 کو چار چار برس قید کی سزا سنائی تھی جبکہ 26 افراد کو بری کر دیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھئے:دادا گیری مہنگی پڑ گئی،فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا گرفتار

سزا پانے والے 25 ملزمان نے فیصلہ کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ ملزمان کے وکیل افتخار مایار ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ مشال کیس میں قانونی پیچیدگیوں کو درست طریقہ سے نہیں پرکھا گیا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے 25 مجرموں کی سزائیں معطل کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔ مشال خان کے وکیل فضل خان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ ہمیں دفاع کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔