تمام رسمیں پوری ہونے پر یک دم دولھن نے شادی سے انکار کر دیا


نئی دہلی (24 نیوز) بھارت میں لڑکی نے نیورو سرجن ڈاکٹر کے گنجے پن کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیورو سرجن ڈاکٹر روی کمار دہلی سے ایک ہزار کلومیٹر دور ایک گاؤں میں بارات لے کر پہنچے۔ شادی کی تمام رسومات ادا کردی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: راولپنڈی میں سجا انوکھا مقابلۂ حسن، جانوروں کی ریمپ پر کیٹ واک 

ایک رسم میں جب دولھن نے دولھا کلہ اتارا تو لڑکی نے فوراً کہہ دیا کہ وہ شادی نہیں کریں گی، کیونکہ دولھا گنجا ہے۔ بڑوں کے سمجھانےکے باوجود لڑکی نہ مانی۔ چاروناچار دولھا کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔