ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم ویلی آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم ویلی آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ


24نیوز: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم ویلی آزاد کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی صورتحال کے پیش نظر  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نیلم ویلی آزاد کشمیر کے ایم ایس نے 24 گھنٹے تاحکم ثانی ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔نوٹس کے مطابق سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں، سٹاف کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جبکہ چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات  بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔