بچوں سے جنسی زیادتی، پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی مجرم قرار

بچوں سے جنسی زیادتی، پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی مجرم قرار


فرانس(24نیوز)رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے قریبی دوست 77 سالہ جارج پال کو بچوں پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی خصوصی عدالت نے ویٹی کن کے خزانچی رہنے والے اور پوپ فرانسس کے قریبی ساتھی 77 سالہ جارج پال کو مجرم قرار دے دیا، انہیں دسمبر 2018 میں جیوری کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا تھا تاہم جارج پال کے خلاف عدالتی کارروائی اور انہیں بچوں پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دئیے جانے کا عدالتی فیصلہ خفیہ رکھا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کی عدالتی کارروائی میں جارج پال کو سزا نہیں سنائی گئی تھی تاہم انہیں سزا سنانے کی عدالتی کارروائی کا آغاز 26 فروری سے  کیاگا،جارج پال کے خلاف آج سے تیسرے ٹرائل کا آغاز ہوگا، پہلے دو ٹرائلز میں ان کے خلاف تفتیش کا آغاز کرنے اور انہیں مجرم قرار دئیے جانے کی کارروائی ہوئی۔