بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا پاک فوج کو سلام

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا پاک فوج کو سلام


(24نیوز) بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثرکن ہے۔

بھارتی ایئر پائلٹ کا تازہ ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے پاکستان فوج کو سلام پیش کیا ہے اور کہا کہ  پاک فوج پیشہ وارانہ مہارت رکھتی ہے۔ اس نے کہا کہ بھارت جاکربھی اپنےبیان پرقائم رہوں گا۔ اس موقع پر بھارتی پائلٹ نے ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑا ہوا ہے اور وہ کافی اطمینان میں دکھائی دیا۔ پائلٹ نے چائے دینے پر شکریہ ادا کیا اور چائے کی تعریف بھی کی۔ابھی نندن نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہے۔

اس سے قبل گرفتار بھارتی پائلٹ نےحراست میں لیے جانے کے بعد بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے آج دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا اور اس کارروائی کے نتیجے میں 2 پائلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔  

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔