ایف بی آر، 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیے

ایف بی آر، 40لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس برآمد کرلیے


 لاہور (24 نیوز) ایف بی آر بی ٹی بی زون کے ٹوبیکو سکواڈ کا چھاپہ، شیخوپورہ روڈ پر واقع دو گوداموں سے چالیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سمگل شدہ سگریٹس برآمد کر لیے۔

 ایف بی آر حکام کے مطابق سگریٹس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی تھی۔ لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں سپلائی دینے والے سگریٹ ڈسٹری بیوٹرز کے گوداموں سے برآمد ہونے والے سگریٹس کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ ایف بی آر کے براڈننگ آف ٹیکس بیس زون کی چھاپہ مار ٹیم میں ایڈیشنل کمشنر اظہر جہانگیر،اسسٹنٹ کمشنرسلمان نوید بٹ اوراسسٹنٹ کمشنر ثمن زہرہ شامل تھیں.