وزیر اعظم سے انڈو نیشیا کے صدر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد(24نیوز)انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو آجکل پاکستان کے دورے پرہیں، گزشتہ روز معزز مہمان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے، وزیر اعظم نے معزز مہمان کا وزیر اعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کیقومی ترانیبجائیگئے،مسلح افواج کیچاق و چوبند دستے نے مہمان صدر کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔
پاک فضائیہ کے کی زیر کمان جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا، پائلٹس نے فضا میں کرتب دکھائے۔
استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا آغاز ہوگیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔