پنجاب میں چوتھے روز بھی شدید دھند کا راج رہا،حادثات میں خاتون جاں بحق،درجنوں افراد زخمی

پنجاب میں چوتھے روز بھی شدید دھند کا راج رہا،حادثات میں خاتون جاں بحق،درجنوں افراد زخمی


لاہور(24نیوز)لاہور سمیت پنجاب میں چوتھے روز بھی شدید دھند کا راج رہا،کئی شہروں میں حد نگاہ صفر رہی،گڈو تھرمل پاور پلانٹ کے تمام یونٹ دوسرے روز بھی ٹرپ کرگئے۔ حادثات میں ایک خاتون جاں بحق،درجنوں افراد زخمی ہوگئے،پروازوں کے شیڈول بھی متاثرہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے آج کل شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں،لاہو،گوجرانوالہ،فیصل آباد،شیخوپورہ،ملتان،سیالکوٹ،راولپنڈی،چینوٹ،ساہیوال، نارووال، گجرات سمیت دیگرشہروں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہیجس کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

موٹروے کے تمام سیکشنز کو ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا،لاہور،فیصل آبا اورملتان میں پروازوں کے شیڈول بھی معطل ہوگئے،متعدد پروازیں اڑان نہ بھرسکیں، دھند کیباعث ٹرینیں بھی رکی رہیں۔

گڈوکے قریب ڈیرہ موڑ کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔۔ایک خاتون چل بسی،جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،مسافر کوچ سوات سے کراچی جا رہی تھی۔

شدید دھند کے باعث گڈو تھرمل پاور ہاؤس کی تمام ہائی ٹرانسمیشن لائنیں دوسرے روز بھی ٹرپ کرگئیں۔واپڈا ذرائع کے مطابق پنجاب ،سندھ، بلوچستان کے مختلف شہروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔