زینب کے قاتل عمران کے دوشناختی کارڈ نکل آئے


قصور(24نیوز) زینب کے قاتل عمران کاکوئی بینک اکاؤنٹ تونہ نکلا لیکن دوشناختی کارڈ نکل آئے ،اسٹیٹ بینک نے مراسلہ جاری کردیا، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی جھوٹی خبرسے تفتیش کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔
زینب کے قاتل عمران کے مبینہ اکاؤنٹس کا واویلا تو بہت مچایاگیا مگرکھودا پہاڑاورنکلاچوہا وہ بھی مراہوا،اسٹیٹ بینک نے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحریری طورپرتردید کردی ہے اورسوشل میڈیا پرچلنے والی خبروں کوبے بنیادقراردے دیا ہے،اسٹیٹ بینک نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ بھی جاری کیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ زینب کے قاتل عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں،جھوٹی خبر سے تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی۔
دوسری طرف گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ قصورمیں بچیوں کوزیادتی کے بعدقتل کرنیوالے عمران کے پاس دوشناختی کارڈہیں، ایک شناختی کارڈپراس کے نام پرایک موبائل اکاؤنٹ نکلا ہے، اس کے دوسرے شناختی کارڈ پربینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کررہے ہیں۔