نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکا فائنل معرکہ کل ہوگا شاہینوں کے حوصلے بلند


آک لینڈ (24نیوز)پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا فائنل معرکہ کل ہوگا،دوسرا میچ جیتنے کے بعد شاہینوں کے حوصلے بلند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورنیوزی لینڈکل ایک بار پھر ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل ہوں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریزکس کی؟فیصلہ ہوجائے گا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کے بعد شاہینوں کے حوصلے بھی بلند ہیں۔
پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں آل راؤنڈرکارکردگی دکھائی،پہلا میچ نیوزی لینڈ کے نام رہا تھا جس کے بعد سیریزایک ایک سے برابرہے۔
فائنل معرکے کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں،ماؤنٹ مونگانوئی کے میدان پرمیچ دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے پاکستان کی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ وائٹ واش کردیا تھا قومی ٹیم کے پاس عزت بچانے کیلئے آخری موقع ہے۔