نواز شریف کی آصف زرداری کو ایک بار پھر ’’دام ‘‘میں لانے کی کوشش ناکام


لاہور(24نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک بار پھر آصف علی زرداری سے رابطے کی کوششوں پرپیپلزپارٹی کی قیادت نے ابتدائی طورمسلم لیگ ن کے صدر سے ملنے سے معذرت کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آصف علی زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ اورعام انتخابات سے متعلق ملاقات کرنا چاہتا ہوں،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے ملنے سے معذرت کر لی ہے۔
ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر دونوں رہنماؤں میں ملاقات نہ ہو سکی تو آئندہ چند روز میں ٹیلی فونک رابطہ ہو سکتا ہے،بعض پی پی رہنماؤں نے شریک چیئرمین کو مشورہ دیا ہے کہ سیاست میں بات چیت کے دروازے کھلے رہنے چاہئے۔
واضح رہے میاں نواز شریف پہلے بھی کئی بار سابق صدر آصف زرداری کو ملنے کی کوشش کرچکے ہیں،پی پی کے شریک چیئرمین اس وقت کسی بھی طرح کا سیاسی رسک لینے کو تیار نہیں ہیں۔