لودھراں: ڈیڑھ سال کے بچے سے زیادتی،ماں نے خود سوزی کی دھمکی دیدی


لودھراں (24نیوز) لودھراں میں بھی ڈیڑھ سال کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، بچے کی والدہ ٹوینٹی فور نیوز سے گفتگو میں انصاف نہ ملنے پر خودسوزی سمیت بچے کو بھی مار دینے کی دھمکی دے دی۔
لودھراں میں بھی ڈیڑھ سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او لودھراں نے ٹوینٹی فور نیوز کو بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیا گیا ہے۔
بچے کی غمزدہ ماں بھی ٹوینٹی فور نیوز سے گفتگو میں انصاف کی دہائیاں دیتی رہی، بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ یہ درد ایک ماں ہی محسوس کر سکتی ہے، خاتون نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خودسوزی کرکے بچے کو بھی مار ڈالے گی۔
بچے سے زیادتی کے خلاف لودھراں میں اہل علاقہ بھی سراپا احتجاج دکھائی دئیے، مظاہرین نے وزیر اعلی پنجاب سمیت پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
معاشرے میں اخلاقی اقدار دم توڑنے لگیں، جنسی بے راہ روی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا، نوعمر لڑکوں اور لڑکیوں سے زیادتی کا ایک کے بعدایک واقعہ منظر عام پر آنے لگا، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سبھی کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی۔