چیف جسٹس کا راؤ انوار کو تین دن میں گرفتار کرنے کا حکم


کراچی(24نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی سندھ کو تین دن میں راؤ انوار کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان نقیب اللہ محسود کو ہلاک کیا گیا اور سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے نقیب کے دہشت گرد ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔

چیف جسٹس پاکستان نے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا از خود نوٹس لیا تھا اور راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں آج عدالت طلب کیا تھا۔

آئی جی سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی رجسٹری میں مقدمے کی سماعت کی، راؤ انوار نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔