جڑانوالہ : مسلم لیگ ن کا جلسہ،قومی پرچم کی بے حرمتی ،چوری کی بجلی استعمال ہونے کا انکشاف


جڑانوالہ (24نیوز)پاکستان مسلم لیگ آج جڑانوالہ میں سیاسی پاور شوکا مظاہرہ کرے گی اور اس حوالے سے جہاں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تو وہاں چوری کی بجلی کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے،جلسے کیلئے تار پر کنڈے ڈال کر چوری کی جارہی ہے،اسی طرح قومی پرچم کی بے حرمتی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز خطاب کریں گی،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،یہ جلسہ تو مسلم لیگ ن کا ہے لیکن بجلی سرکاری استعمال کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امراء سے جڑانوالہ جلسے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں،کارکنوں نے لیگی قیادت کے استقبال کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں، ہری پور کی جڑانوالہ میں بھی طیارے کے ذریعے لیگی قیادت کے جلسے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔