اوکاڑہ میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا


اوکاڑہ (24نیوز) اوکاڑہ میں پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،بھائی ہی اپنے بھائی کا قاتل نکلا، بھائی نے قرض اتارنے کے لیے اپنے ملازم بھائی کو قتل کر دیا۔ مقتول آصف رضا ملٹری فارم میں ملازمت کرتا تھا، قاتل نعیم نے منصوبہ بندی کے ساتھ بھائی کو موت کے گھاٹ اتارا ۔
تفصیلات کے مطابق ملڑی فارم میں رہنے ہیڈ کواٹر میں کام کرنے والے دو سگے بھائیوں میں ایک انوکھی کہانی سامنے آئی ہے، ملزم نے کمیٹی سسٹم کا کام کر رہا تھا جس کی وجہ سے آٹھ لاکھ کا نقصان ہو گیا. ملزم نعیم نے آٹھ لاکھ کو پورا کرنے کے لیے ڈکیٹی کا منصوبہ بنایا اور اپنے سگے بھاء آصف رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا.. مقتول کی ماں کی مدعیت میں تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی
پولیس نے فوری طور پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم نعیم کوگرفتار کر لیا اور ملزم نے اپنا گنا قبول کر لیا ہے۔