امریکہ نے روس نواز یوکرینی علیحدگی پسند رہنماؤں کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے روس نواز یوکرینی علیحدگی پسند رہنماؤں کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں


واشنگٹن(24نیوز)امریکا نے یوکرائن کے مشرقی علاقوں میں سرگرم روس نواز علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے یوکرائن اور کریمیا سے تعلق رکھنے والے 21 افراد اور 9 کمپنیوں پر پابندیوں کا نفاذ کیا ہے،امریکا میڈیا کے مطابق ان علیحدگی پسندوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں، جو خود ساختہ طور پر آزادی کا اعلان کرنے والے ڈونیٹسک پیپلز ری پبلک کے وزرائے خزانہ، تجارت، انصاف اور سلامتی میں ہیں۔

امریکا نے متعدد روسی اعلیٰ عہدیداروں کو بھی ان نئی پابندیوں میں شامل کیا ہے، جن میں روس کے نائب وزیرِ توانائی اندرے شیریزوف بھی شامل ہیں، شیریزوف پر پہلے ہی یورپی پابندیاں عائد ہیں ۔