نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کیلئے پاک فوج کا آپریشن شروع


گلگت بلتستان(24نیوز) نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نانگا پربت پر پھنسے کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے لیے کےٹو پر موجود پولینڈ کے کوہ پیماؤں کی خدمات بھی حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کی چوٹی پر خاتون سمیت دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوئے ۔کوہ پیما نانگاپربت کو سر کرنے کی مہم کو   نکلے تھے۔