کابل: ایک ہفتہ میں دوسرا بڑا خود کش دھماکہ، 100افراد ہلاک،140 زخمی


کابل (24 نیوز) افغان دارالحکومت میں خود کش حملہ، 100 افراد ہلاک جبکہ140 زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم حملے میں کم سے کم 100 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہو گئے۔ حملہ وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے چیک پوسٹ سے گزرنے کے لیے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ دھماکہ کے وقت جائے وقوعہ پر لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ تھی۔ دھماکہ کے بعد دھواں شہر بھر سے نظر آ رہا تھا۔

جائے دھماکا کے قریب ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر بھی موجود ہیں جبکہ اسی علاقہ میں دیگر غیرملکی سفارت خانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر بھی ہے۔ حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

ؓیہ بھی پڑھئے: کابل، غیر ملکی این جی اوکے دفتر پرحملہ، 11 افراد زخمی

 افغان وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دھماکہ میں ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے۔