جڑانوالہ: ن لیگ جلسہ میں بدنظمیاں، ساؤنڈ سسٹم اسٹیج دھڑام سے زمین پر آ رہا


جڑانوالہ (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ہونے والے آج کے جلسہ میں بدنظمی کے ریکارڈ قائم ہو گئے۔ ساؤنڈ سسٹم اسٹیج دھڑام سے زمین پر آ رہا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے آج جڑانوالہ میں پاور شو کیا جس میں ہر جگہ بد نظمی دیکھنے کو ملی۔ ساؤنڈ سسٹم کا اسٹیج دھڑام سے زمین پر آ رہا۔ یہی نہیں بلکہ لوگ ایک دوسرے کو دھکے بھی دیتے رہے۔

قبل ازیں جلسہ میں استعمال ہونے والی بجلی کے بارے میں بھی انکشاف ہوا کہ تمام تر استعمال ہونے والی بجلی چوری کی تھی۔ علاوہ ازیں جلسہ میں قوم پرچم کی بھی بے حرمتی کی گئی۔