زینب قتل کیس کی سماعت میں سینئر صحافیوں کو طلب کرلیا گیا


اسلام آباد (24 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کل زینب قتل کیس کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے پی بی اے، سی پی این ای، اے پی این ایس کے عہدیداروں اور سینئر صحافیوں کو طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے سینئر اینکر پرسن شاہد مسعود کو پہلے ہی سمن جاری کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کل زینب قتل کیس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کرینگے۔ سماعت کے لیے عدالت نے ٹی وی مالکان کی تنظیم پی بی سے دیگر اداروں اور سینئر صحافیوں کو کل طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے حامد ہارون، میر شکیل الرحمن، رمیزا، فہد حسین، آئی اے رحمان، مجیب الرحمان شامی، کامران خان، حامد میر اور کاشف عباسی سمیت 12 افراد کو طلب کر لیا۔ پی بی اے کے چیئرمین میاں عامر محمود، اے پی این ایس کے سرحمد علی اور سی پی این کی کے ضیا شاہد کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔