پرویز رشید نے جلسہ گاہ میں سگریٹ کے کش لگا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں



جڑانوالہ (24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے جڑانوالہ جلسے میں سگریٹ کے کش لگا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے پاکستان مسلم لیگ ن کے جڑانوالہ جلسے میں سگریٹ کے کش لگا کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ انہوں نے سگریٹ پیتے ہوئے جلسے کا لطف اٹھایا۔

جڑانوالہ جلسے میں پرویز رشید ، طلال چوہدری، مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ دوسرے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ فیصل آباد والو !تم لوگ ہمیشہ فیصلہ دیتے ہو، جڑانوالہ والے کہہ رہے ہیں کہ ہم فیصلہ نہیں مانتے۔ کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم ہے؟ جج صاحبان نے سوچا کہ نواز شریف نے بیٹے سے خیالی تنخواہ لی اسلیے اسے نکال دو۔