نواز شریف کرپشن کے داغ دھونے والی لانڈری ڈھونڈ رہے ہیں: طاہر القادری


لاہور (24 نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی حالت نزع والی ہے۔ نواز شریف کرپشن کے داغ دھونے والی لانڈری ڈھونڈرہے ہیں۔

عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اجلاس میں حصول انصاف کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ نواز شریف کرپشن کے داغ دھونے والی لانڈری ڈھونڈرہے ہیں۔ قاتل اشرافیہ کا خدمت اور ترقی والا چورن اب نہیں بکے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جڑانوالا میں اپنی ہی حکومت کی جڑوں میں بیٹھ گئے۔ عدل کی بحالی کی آڑ میں اپنی بحالی اور لوٹی ہوئی دولت بچانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں نا اہل ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پھانسی چڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر خوش ہونے والے نواز شریف بتائیں کیا سودے بازی ہوئی؟

مزیددیکھئے: