غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے آرمی ایوی ایشن کا آپریشن

غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کیلئے آرمی ایوی ایشن کا آپریشن


اسلام آباد (24 نیوز) نانگا پربت پر پھسنے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بچانے کے لئے آرمی ایوی ایشن اور پولش کوہ پیماوں نے آپریشن کا آغاز کردیا۔

پولینڈ کے کوہ پیما ٹوماسز میکیز اور فرانس کی خاتون کوہ پیما ایلیزبتھ پر مشتمل ٹیم 8 جنوری کو نانگا پربت کی مہم جوئی کے لئے روانہ ہوئی۔ خراب موسم اور برفانی ہواؤں کے باعث دونوں 7 ہزار فٹ کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔

ریسکیو آپریشن کے لئے آرمی ایوی ایشن کے 2 ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے دو پولش کوہ پیماوں کو نانگا پربت کیمپ ون پر اتار دیا۔ کیمپ ون سے روانہ ہونے والی ریسکیو ٹیم رات گئے تک کیمپ تھری پہنچ کر دونوں کوہ پیماوں کو ریسکیو کریں گے۔

خاتون کوہ پیما نے پیغام میں کہا کہ وہ خیریت سے ہے، اس کے ساتھی کی حالت خراب ہے، ہاتھوں اور پاوں پر زخم آچکے ہیں۔ کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں سکردو منتقل کردیا جائے گا۔