انڈین میڈیا پر بلاول کا انٹرویو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا: ماہرہ خان

انڈین میڈیا پر بلاول کا انٹرویو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا: ماہرہ خان


لاہور (24 نیوز) پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بلاول کا انٹرویو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا۔

سوشل میڈٰیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھرپور انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا، انڈین میڈیا پر بلاول کا انٹرویو دیکھ کر سر فخر سے بلند ہو گیا۔

یہ بھی پڑھئے:منفی سیاست کے خاتمہ کیلئے پاکستان کو ترقی پسند متبادل کی ضرورت ہے، بلاول

قبل ازیں بلاول بھٹو نے انڈین میڈیا کو دئیے گئے اپنے پہلے انٹریو میں کہا کہ میں نے اس زندگی کا انتخاب نہیں کیا بلکہ اس زندگی نے میرا انتخاب کیا ہے۔ میری ماں کو شہید کیا گیا۔ میری لیے وہ میری ہیرو ہیں اور میں ان جیسا بننا چاہتا ہوں۔

بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے، آپ نے اپنے نانا، ماموں، والدہ اور والد کو سیاست کرتے دیکھا ہے، آپ کیا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیسا سیاست دان بننا چاہیئے؟

جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے ایسا سیاست دان بننا ہے جو اس ملک اور اس ملک کے عوام کے لیے بہتر ثابت ہوسکے۔ اس وقت ایک حقیقی اور ترقی پسند آواز کی ضرورت ہے جو دنیا کی سیاست اور بین الااقوامی فورم پر پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں لڑ سکے۔ میں ایک ایسا سیاست دان بننے ہے جو نفرتوں کو ختم کرکے محبت کا پیغام دے۔