شہزادہ ولید بن طلال کو آج رہائی دے دی گئی


ریاض (24 نیوز) سعودی عرب کے سب سے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال نے اپنی رہائی سے قبل ریٹز گارڈن ہوٹل جس کو عارضی جیل کا درجہ دیا گیا تھا، اس کی ویڈیو جاری کر دی۔

ویڈیو میں شہزادہ ولید بن طلال نے دیکھایا ہے کہ وہ کس طرح اس سیون سٹار ہوٹل میں بطور قیدی مقیم رہے۔ دو ماہ قبل تین سو سعودی عرب کے کاروباری افراد کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کرکے سیون سٹار ہوٹل میں رکھا گیا اور اسے جیل کا درجہ دے دیا گیا، جس میں اب تک ڈھائی سو کے قریب افراد نے کرپشن سے حاصل کی گئی رقم واپس کیے جانے کے بعد رہائی حاصل کر لی ہے تاہم شہزادہ ولید بن طلال کو بھی آج رہائی دے دی گئی ہے تاہم اس حولاے سے یہ اطلاعات سامنے نہیں آہیں کہ ان کی رہائی کے پیچھے کیا ڈیل ہوئی ہے۔

ولید بن طلال دنیا کے چند امیر شخصیات میں سے ایک ہیں اور سعودی عرب کے سب سے بڑے میڈیا گروپ ایم بی سی کے مالک بھی ہیں۔