پولیس نےاریبہ کوکیسےمارا؟چھوٹےبھائی نےسب بتادیا



لاہور(24نیوز) سانحہ ساہیوال میں قتل ہونے والی اریبہ کو قتل کیوں کیا گیا؟ چھوٹےبھائی عمیر نے سارا واقعہ بتاتے ہو ئےکہاکہ فائرنگ کرنے کے بعد مجھے اور میری دو بہنوں کو پٹرول پمپ پر پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے افراد میں 13سالہ اریبہ بھی شامل تھی،اریبہ کوکس جرم کی سزا دی گئی، کیوں مارا گیا؟ چھوٹےبھائی عمیرنےسب بتایادیا،عمیر نے بتایا کہ سی ٹی ڈی والوں نےچاروں بھائی بہنوں کوگاڑی سےنکالا،تھوڑی دیربعداریبہ کو دوبارہ گاڑی میں بٹھاکرگولیاں ماریں دیں۔

عمیر کا کہنا تھا کہ اریبہ میری بڑی بہن تھی، جب اریبہ پر فائرنگ کی گئی مجھے اور میری بہن ہادیہ اور منیبہ کو گاڑی سے باہر نکال دیا گیا،میری بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، فائرنگ کرنے کے بعد مجھے اور میری دو بہنوں کو پٹرول پمپ پر پھینک دیا، قبل ازیں جب گاڑی پر گولیاں چلائیں تو ہم بھائی نیچے چھپ گئے۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کی سہہ پہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی ایک بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ کارروائی میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔