" تحریک انصاف غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے"



کراچی(24نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کےرشتہ داروں کی ملکیتوں پرغیرقانونی قبصہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اپوزیشن کے کسی رہنما کا رشتےدار ہونابھی جرم ہوگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ نااہل حکمران اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کی خاطر حزبِ اختلاف کو روندنا چاہتے ہیں،یہ کیسی تبدیلی ہے؟حزبِ اختلاف کے کسی رہنما کا رشتےدار ہونابھی جرم ہوگیاہے،اقتدار کے بھوکے ٹولے کو کھلی چھوٹ دےکر انتظامیہ نے اپنےکردار پرسوالیہ نشان لگوالیا، تحریک انصاف نیب اورایف آئی اے جیسے اداروں کے بے دریغ استعمال کے بعد اب مخالفین کے خلاف غنڈہ گردی پر اُتر آئی ہے، ثابت ہواعیاری و مکاری سے اقتدار میں آنا ممکن لیکن نظریےوویژن کے بغیر قوم کو بلندی کی طرف لے جانا ناممکن ہے۔

ان کاکہناتھاکہ حکمران سمجھتے ہیں جس دن وہ جھوٹ نہ بولیں اور انتقامی کارروائی نہ کریں تو اس دن حکومت گِر جائے گی،حکمران یاد رکھیں پاکستانی عوام جھوٹے وعدوں اور دعوؤں کی بھول بھلیوں میں گُم ہونے والی نہیں، قمر زمان کائرہ کےرشتہ داروں کی ملکیتوں پرغیرقانونی قبضہ ختم اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER