امریکہ ،طالبان معاہدہ تاریخی سفارتی کامیابی ہے:وزیر خارجہ



ملتان ( 24نیوز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ اور افغانستان میں معاہدے کو تاریخی سفارتی کامیابی قرار دے دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کا امن ہماری ضرورت ہے، افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستا ن میں امن ہوگا،پاکستان نے 17سال تک میزبانی بھی کی اور امداد بھی۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم کبھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،پاکستان کا کام صرف مذاکرات کی میز پر لانا تھا، طالبان امریکا مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں،پاکستان نے افغان مذاکرات میں مدد کا وعدہ کیا تھا، ہم افغانستان کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

پاکستان کے مفادات کا سودا نہ ماضی میں کیانہ اب کریں گے،کسی بھی ملک میں امن جنگ سے نہیں ہوگا،مریکی سینیٹر کہہ رہے ہیں پاکستان سے تعلق ہو سودانہ ہو،دوروں کا مقصد صرف امداد لینا نہیں ہوتا،خطے میں دیرپاامن کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا،پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرون ملک دورے پر سوال کیے جاتے ہیں کتنے پیسے ملے،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اب آگے بڑھنا ہے ،کشمیر کے معاملے پر ہم بھرپور وکالت کریں گے، پی اے سی کا چیئرمین اپوزیشن کا ہو ہم تسلیم کرتے ہیں، ہمارا موقف تھا کہ چیئرمین پی اے سی پر نیب کیسز نہ ہوں،اسمبلی کی کارروائی بڑھانے کیلئے چیئرمین پی اے سی بنا دیا گیا، اپوزیشن اپنا موقف پیش کرے مگر ہلڑبازی نہ کرے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer