تیرتا ہوا'سکارلیٹ لیڈی' محل صرف بالغ افراد کیلئے تیار

تیرتا ہوا'سکارلیٹ لیڈی' محل صرف بالغ افراد کیلئے تیار


لندن(24نیوز)سمندر کے راستے سفر اور سیاحت کے شوقین افراد کے لیے برطانیہ میں تیرتا ہوا محل"سکارلیٹ لیڈی" دور سے ہی خوابوں کے محل جیسا لگتا ہے ، بچوں اور نابالغ افراد کو سفر کی اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی نے بالغ افراد کے لئےایک ایسا بحری جہاز تیار کیا ہے جس میں بچے اور کم عمر کے لوگ سفر نہیں کرسکتے، اس جہاز کا عملہ بھی زیادہ تر خواتین پر مشتمل ہوگا، یہ دنیا کا پرتعیش ترین بحری جہاز بھی مانا جا رہا ہے جو آئندہ برس اپنے سفر کا آغاز کرے گا،تیار کئے گئے اس جہاز کو ”خوابوں کا تیرتا ہوا محل“ بھی کہا جا رہا ہے، اس محل کو'سکارلیٹ لیڈی' کانام دیاگیا جو دور سے ہی اپنی خویصورتی اور دلفریب کشش سے دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ ہونے پر مجبور کردیتا ہے۔

بحری جہاز میں صرف وہی افراد سفر کرسکتے ہیں جو بالغ ہیں بچوں اور نابالغ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، کمپنی نے سفر کرنے والے بالغ افراد کو عمر کی قید میں نہیں رکھا، اس پرتعیش بحری جہاز میں ہر بالغ مرد و خاتون سفر کی اہل ہوگی۔