غریب عوام کو بے گھر کرنا انصاف نہیں:خورشید شاہ

غریب عوام کو بے گھر کرنا انصاف نہیں:خورشید شاہ


سکھر( 24نیوز )پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں سرمایہ کاروں کو ریلیف دیا گیا،عمران خان نےاصل میں کہا ہوگا 50لاکھ گھرگرائیں گے،بنائیں گے نہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروز گاری سے تنگ آچکی ہے،منی بجٹ میں سرمایہ کاروں کو ریلیف دیا گیا،منی بجٹ میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا گیا،موجودہ حکومت میں عوام کی بہتر ی کیلئے کچھ نہیں ہو گا،حکومت کا فرض ہے عوام کو چھت فراہم کرے،بجٹ کیسا ہے کسی غریب آدمی سے پوچھ لیں،صنعت کاروں کو ریلیف ملا،زراعت والوں کو کیا ملا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ کو ریگولرائزکیا جاسکتا ہے تو دوسرے گھروں کو بھی کیا جاسکتا ہے، غریب عوام کو بے گھر کرنا انصاف نہیں ،وہ کہاں جائیں گے،بڑی کرسیوں پر بیٹھنے والوں کو بھوک کا احساس نہیں ،پی ٹی آئی جب اپوزیشن میں تھی تب وہ کیا کرتے تھے،بجٹ کے دوران کہا کہ بجٹ ہمیں منظور نہیں ،ہم ان کی طرح سپیکر کے ڈائس کے قریب نہیں گئے، لگتا ہے عمران خان ابھی تک کنٹینرسے باہر نہیں نکلے۔

اپوزیشن لیڈر ہی پی اے سی کا چیئرمین ہوگا، پی اے سی کا کام ایف آئی اے کی طرح تفتیش کرنا نہیں ہوتا،صفر قانون سازی ہوئی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کینسل کیے گئے تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer