سی ٹی ڈی نےسزائے موت کے مجرم کو ٹھکانے لگادیا

سی ٹی ڈی نےسزائے موت کے مجرم کو ٹھکانے لگادیا


کراچی( 24نیوز )سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، سزائے موت کا مفرور مجرم گرفتار کرلیا۔

ایس پی سی ٹی ڈی مرتضی بھٹو کراچی کے مطابق مجرم علی اکبر عرف ظفراللہ کو بلوچستان کی عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے، مجرم علی اکبر عرف ظفراللہ کے قبضے سے کلاشنکوف اور ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوا ہے،مجرم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 6 افراد کا قتل کرچکا ہے،مجرم نے 2004 میں بلوچستان کے شہر قلات میں شہری عثمان عمرانی کو قتل کیا تھا۔مجرم نے مقتول عثمان عمرانی کو خاندانی جھگڑے کی وجہ سے قتل کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجرم نے قتل کیس کے تین گواہ کو بھی بعد میں قتل کیا، گواہوں کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت سنائی گئی تھی، مجرم نے پنجگور میں محمد عمر نامی شہری کو بھی موت کے گھاٹ اتارا تھا،2005 میں سردار حب خان عمرانی نامی شہری کو بھی مجرم نے قتل کیا تھا،مجرم کو قانونی کارروائی مکمل کر کے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا جائے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer