"نواز شریف کو ایک ملٹری ڈکٹیٹر نے وزیراعلیٰ بنایا"



میانوالی (24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ کسی کے مال کے بارے میں پوچھنے سے جمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی، نواز شریف کو ایک ملٹری ڈکٹیٹر نے وزیراعلیٰ بنایا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کامیانوالی میں نمل کالج کےچھٹے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہناتھا کہ  ہےکہ کسی کے مال کے بارے میں پوچھنے سےجمہوریت خطرے میں نہیں پڑتی، جمہوریت میرٹ کا نام ہے بادشاہت نہیں، نواز شریف کو ایک ملٹری ڈکٹیٹر نے وزیراعلیٰ بنایا، آئی جے آئی کی وجہ سے وزیراعظم بنادیا گیا،شہباز شریف کی کوئی جدوجہد نہیں اپنے بھائی کی وجہ سے سیاست میں آئے، شہبازشریف سےپوچھناچاہیےکیا قابلیت تھی کہ وہ وزیراعلیٰ بنے؟

ان کاکہناتھاکہ  لوگوں نےمشکل وقت میں ساتھ دیاان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،طلبا سے زیادہ والدین کے چہروں پرخوشی دیکھ رہا ہوں، آپ خودترقی کرینگےتوساتھ اپنےپورے گھرکوبھی ترقی دینگے،نمل کالج کی ترقی کے لیے خدمات پر تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ہمیں پتہ ہی نہیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں کتنی نعمتیں دی ہیں،کیلیفورنیا میں پانی پاکستان سے کم لیکن فصلوں کی پیداوار ہم سے زیادہ ہوتی ہے،چین نے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے ترقی کی،  400 کرپٹ وزرا کو سزا دی،جو سرمایہ کار کرپشن کی وجہ سے ملک چھوڑ کر گئے وہ واپس آ رہے ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھاکہ جدید ٹیکنالوجی اپنائیں تو پوری دنیا کو اناج دے سکتے ہیں،ہمارے کسانوں کو نئی ٹیکنالوجی کا پتہ ہی نہیں،لائیو اسٹاک میں پاکستان 7 ویں نمبر پر لیکن خشک دودھ درآمد کرتے ہیں، ہم پانی اور کھاد کا استعمال ٹھیک طرح سے نہیں کرتے ،دنیا میں 62 افراد کے پاس ساڑھے 3 ارب افراد جتنی دولت ہے،ان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست میں حکمران عوام کو جواب دہ تھے،ہمارے کسان گائے سے 6 لیٹردودھ لیتےہیں،ہالینڈ میں 40 لیٹرلیتے ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کی ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی،عثمان بزدار پنجاب کے سب سے بہترین وزیراعلیٰ بنیں گے، وہ وزیراعظم کا جہاز استعمال نہیں کرتے، اپنے بیٹوں کو ارب پتی نہیں بنائیں گے۔

  وزیراعظم نے طلبا واساتذہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک نظرے کے تحت عمل میں آیا،علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں "۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کو ٹھیک کرنا ہے، علاوہ ازیں  وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع میانوالی میں عوامی سہولت کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ سروس کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

حکو مت پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو 6بسیں فراہم کی ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER