''ابے کالے''کہنے پر سرفراز احمد پر پابندی لگ گئی

''ابے کالے''کہنے پر سرفراز احمد پر پابندی لگ گئی


دبئی( 24نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نسل پرستانہ الفاظ کہنے پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے تو معافی دیدی لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے  معاف نہ کیا اور اس نے  4 میچز کی پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد پر 2 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی عائد کی جس کے بعد وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقایا میچز سمیت تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے،آئی سی سی کی جانب سے سرفراز احمد پر لگائی گئی پابندی کا باضابطہ طور پر اعلان بھی کیا جاچکا ہے۔

آئی سی سی نے سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی کپتان 'آئی سی سی اینٹی ریس ازم کوڈ' کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ 

پی سی بی نے سرفراز احمد پر پابندی کے فیصلے کو مایوس کن قرار دے دیا، سرفراز احمد کی جنوبی افریقن ٹیم اور کھلاڑی سے معذرت کے بعد معاملہ ختم ہو جانا چاہیے تھا۔ پی سی بی سرفراز احمد پر پابندی کے معاملے کو آئی سی سی کے فورم پر اٹھائیں گے ۔ پی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ سے وطن واپس بلالیا باقی میچز میں شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پی سی بی سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ان کو وطن واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی

اظہر تھراج

Senior Content Writer