پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا :چودھری پرویز الٰہی

پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا :چودھری پرویز الٰہی


لاہور( 24نیوز )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی بار پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون بنایا جس کا فائدہ اپوزیشن کو پہنچا، بطور سپیکر میرا رول غیر جانبدارانہ ہے، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ساہیوال جیسے واقعہ پر ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، میڈیا کی مشکلات جائز ہیں جلد ان کا حل چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کارکنوں کی برطرفیاں بھی تشویشناک ہیں، وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر اے پی این ایس کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں مہتاب خان، مجیب الرحمٰن شامی، رمیزہ  مجیدنظامی، خوشنود علی خان، سرمد علی، جمیل اختر، ممتاز طاہر، عثمان مجیب شامی، بلال محمود، شاہد محمود، ہمایوں گلزار، رحمت علی رازی، ڈاکٹر تنویر طاہر، نوید چودھری، سردار خان نیازی، عمران اطہر شامل تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میڈیا کارکنوں کی بڑے پیمانے پر برطرفیاں تشویشناک ہیں، میڈیا کو صرف تنقید نہیں بلکہ حکومت اور اپوزیشن کی رہنمائی کرنی چاہئے، بطور سپیکر میرا رول غیر جانبدارانہ ہے، پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار سانحہ ساہیوال جیسے واقعہ پر اِن کیمرہ بریفنگ کا اہتمام کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا سب اسمبلیوں میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون تھا لیکن پنجاب میں ایسا کوئی قانون نہیں تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer