برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 45 افراد ہلاک، 300 سے زائد لاپتہ

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 45 افراد ہلاک، 300 سے زائد لاپتہ


ساؤ پولو(24نیوز) برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 45 ہوگئی ہے جب کہ اب بھی 300 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

  برازیل کی ریاست میناس گیریاس میں بیلو ہوریزونٹے نامی شہر کے پاس ڈیم منہدم ہوگیا تھا۔ لاپتا ہونے والے افراد میں ڈیم کے نزدیک کان میں کام کرنے والے کان کن شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے اب تک 45 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔امدادی کارکن کیچڑ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹروں اورمٹی ہٹانے والے مشینری کی مدد سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے واقعے میں زخمیوں اور نقصانات کے حوالے سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا ہے لیکن مقامی گورنر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔