شہباز شریف نے بزدار کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی: عمران خان

شہباز شریف نے بزدار کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی: عمران خان


میانوالی(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعریف کی. انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عثمان بزدار کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔

میانوالی کے نمل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار پنجاب کے سب سے بہترین وزیراعلیٰ بنیں گے۔ وہ وزیراعظم کا جہاز استعمال نہیں کرتے۔ اپنے بیٹوں کو ارب پتی نہیں بنائیں گے۔ عثمان بزدار 40 گاڑیوں کےپروٹول میں نہیں پھرتے ،ان کےبیٹے اور داماد پیسے چوری کرکے باہر نہیں بھاگے ہوئے، عثمان بزدار اوران کے رشتہ داروں کاعلاج پاکستان میں ہی ہوگا، وہ  پنجاب بینک سے قرضہ نہیں لے گا۔انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف بتائیں کہ ان کو کس اہلیت پر وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا۔

اس موقع پر  وزیراعظم نے طلبا اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک نظریے کے تحت عمل میں آیا،علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ، ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں "۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کو ٹھیک کرنا ہے۔

علاوہ ازیں  وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع میانوالی میں عوامی سہولت کیلئے لوکل ٹرانسپورٹ سروس کاباقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔