پاکستان نےجنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز برابر کرلی

پاکستان نےجنوبی افریقا کو چوتھے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز برابر کرلی


جوہانسبرگ ( 24 نیوز ) پاکستان کی پنک وکٹری،  چوتھا ون ڈے میں شاہینوں نے پروٹیز کا دھڑن تختہ کردیا، پاکستان نے میزبان ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دے دی۔ پاکستان نےجنوبی افریقا کو شکست سے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

چوتھے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے 165رنز کےہدف کے جواب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقابلہ 8 وکٹ سے جیت لیا، امام الحق نے اپنی عمدہ پرفانس جاری رکھتے ہوئےشاندار نصف سنچری سکور کرتے ہوئے71 رنز بنائے، فخر زمان  نے 44 رنز بنائےجبکہ بابر اعظم 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقا کی طرف سے عمران طاہر  اور اینڈیل فہلوک وایو  نے ایک  ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل پاکستان کا ٹاس  جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا،  پاکستانی باؤلرز نےپروٹیزکو تگنی کا ناچ نچادیا، میزبان جنوبی افریقا 164 رنز پر ڈھیرہوگئی، عثمان شنواری نے چار بلےبازوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ شاہین آفریدی اورشاداب خان نے بھی دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر اور عماد وسیم نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

عثمان خان شنواری کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، آسان ہدف حاصل کرکے قومی ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز دو دو سے برابر کرلی، پاکستان نے پہلے ون ڈے میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام رہا تھا۔