کوہلی نے انوشکا کے ساتھ خوشگوار زندگی کا راز بتا دیا

 کوہلی نے انوشکا کے ساتھ خوشگوار زندگی کا راز بتا دیا


بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی شادی کو ایک برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ویرات کوہلی اس وقت انوشکا شرما کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔

انوشکا اور ویرات کی جوڑی کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی ہر جگہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں, ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز شیئر کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ دونوں ہی عام چیزیں کرتے ہیں جیسے کہ کبھی چہل قدمی کے لیے چلے جاتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں، گزشتہ رات ہم دونوں مرین پریڈ میں تھے جہاں ہم نے ’فُل مون‘ انجوائے کیا، ہم وہاں بینچز پر بیٹھے اور باتیں کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ دراصل بہت سادہ سی چیزیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں کیوں کہ ہم دونوں ہی مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں۔ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔