مادھوری اور انیل کپور کی 30 سال پرانی ویڈیو وائرل

مادھوری اور انیل کپور کی 30 سال پرانی ویڈیو وائرل


ممبئی ( 24نیوز ) بالی وڈ حسینہ مادھوری ڈکشٹ نے تیس پرانی یادوں کو تازہ کردیا ، تیس سال پہلے بننے والی فلم ’ رام لکھن ‘ کے گانے کی ویڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ مادھوری ڈکشٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تیس سال قبل بننے والی فلم رام لکھن کے گانے کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ آج فلم رام لکھن کو  ریلیز ہوئے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں،  گانے ’مائی نیم از لکھن‘ میں ڈانس سے جڑی یادیں آج بھی تازہ ہیں, فلم رام لکھن کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا۔

دوسری جانب مداحوں نے مادھوری کی اس تیکھی شرارت کو بہت پسند کیا۔