سرکاری ادویات۔۔۔ مکان سے برآمد

سرکاری ادویات۔۔۔ مکان سے برآمد


کراچی(24 نیوز)  اتحاد ٹاؤن پولیس کا مفتی محمود چوک کے قریب مکان پر چھاپہ، لیاری جنرل اسپتال کے 3ملازم گرفتار کرکے ادویات کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر سرکاری ادویات کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ کارروائی میں لیاری جنرل اسپتال کے 3ملازم گرفتار کرلیے|گئے۔ ملزم اسپتال سے سرکاری ادویات چوری کرکے فروخت کرتے تھے۔ ملزموں نے اعتراف کیا کہ وہ سرکاری ادویات کے لیبل تبدیل کرکے میڈیکل اسٹورز پر بیچتے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer