انٹر کامرس کےنتائج میں تاخیر، طلباء سراپا احتجاج

انٹر کامرس کےنتائج میں تاخیر، طلباء سراپا احتجاج


کراچی (24 نیوز)  انٹر کامرس کے نتائج میں تاخیراور فیل کرنے کے حوالے سے لیاری کے طلباء نے انٹر بورڈ کے خلاف احتجاج کیا، طلباء کے احتجاج میں شریک رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا کہنا تھاکہ انٹر بورڈ کی کرپشن کے حوالے سے وزیر تعلیم سردار شاہ سے بات کی ہے لیاری کے طلبہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے۔

لیاری فٹبال ہائوس کے قریب لیاری کے طلبہ کے ساتھ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے انٹرکامرس نتائج کے تاخیر اور لیاری کے طلبہ کو فیل کرنے کے خلاف احتجاج کیا، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کا کہنا تھا کہ لیاری کے طلبہ کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی، انٹر بورڈ کی کرپشن کے حوالے سے وزیر تعلیم سردار شاہ سے بات کی ہے، وزیر تعلیم نے پیر تک کا انتظار کرنے کو کہا ہے۔

احتجاج کرنے والےلیاری کے طلباء کا کہنا تھا کہ ہماری تعلیم کے ساتھ مزاق کیا جا رہا ہے ہمیں انصاف دیا جائے لیاری کے سینٹرز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے انہیں بلیک لسٹ سے ہٹایا جائے، رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ اسمبلی میں بھی لیاری کے طلبہ کےحوالے سے بات کریں گے۔