ڈالر کمانے کی دھن، طلبا ذہانت کا امتحان دینے پہنچ گئے

ڈالر کمانے کی دھن، طلبا ذہانت کا امتحان دینے پہنچ گئے


کراچی(24نیوز) سترہ ہزارسے زائدطلبا میں ڈالرکمانے کی دھن لے آئی انہیں ذہانت کاامتحان دلانے، عبدالستارہاکی اسٹیڈیم کراچی جی ہاں یہاں ہاکی اسٹیڈیم میں دوروزسے طلبا ذہانت کا امتحان دے رہے ہیں۔ کامیابی کی صورت میں گھر بیٹھے 10ہزار ڈالر کماسکتے ہیں ۔

کراچی میں عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں ذہانت کا امتحان ہوا۔ جس میں آج بھی 6 ہزار طلبہ نے اس امتحان میں حصہ لیا اور شام کی شفٹ میں مزید ساڑھے چھ ہزارطلبا نےاپنی قسمت آزمائی۔ امتحان کے لیے سترہ ہزارپانچ سوطلبا رجسٹرڈ ہیں جن کا مختلف مراحل کے تین شعبوں کلاوڈنیٹو،بلاک چین اورمصنوعی ذہانت میں مرحلہ وارامتحانات ہوئے۔ 

پروگرام کے ٹیکنیکل ہیڈ ضیاخان کا کہنا تھا کے فری لانسر ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان میں بیٹھ کے ڈالر کمائے جاسکتے ہیں اور انشاء اللہ طلبا دوسے دس ہزارڈالرکماکر اپنی زندگی بدل سکتے ہیں۔طلباکی سہولیات کے لیے سیلانی ویلفیئرکے تحت کراچی حیدرآباداورفیصل آباد سمیت پورے پاکستان مزیدسینٹرکھول رہے ہیں۔ 

شہرقائدمیں جاری اس ذہانت کے امتحان میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ طلباکی ایک بڑی تعدادشریک تھی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔