ملک بھر میں دھاندلی کا شور مچ گیا،مظاہرے شروع


لاہور( 24نیوز ) عام انتخابات کے نتائج متنازعہ ہوگئے ، مبینہ دھاندلی کےخلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،دھاندلی زدہ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے گئے،پسرورمیں مظاہرین نے آراوکے آفس پر پتھراﺅ کیااورگیٹ پرڈنڈے برسائے۔

الیکشن توہوگئے مگر دھاندلی کا شورمچ گیا،تمام بڑی جماعتیں دھاندلی کےالزامات لگارہی ہیں،حکومت میں آنےوالی جماعت تحریک انصاف کےامیدواربھی دھاندلی دھاندلی کا شورمچارہے ہیں۔

پڑھنا مت بھولیں: تمام پارٹیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پسرورکے حلقہ این اے 74میں ن لیگ کے امیدوارعلی زاہد کی جیت کے خلاف پی ٹی آئی کے شکست خوردہ امیدوارغلام عباس کی قیادت میں کارکن آراوآفس کے باہرپہنچ گئے،مظاہرین نےآفس پرپتھراﺅکیا اوردھاندلی زدہ الیکشن نہ منظور کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔ الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

متحدہ مجلس عمل کی طرف سے کشمور کے مختلف شہروں میں دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری ہے،الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے گئے۔

پی کے89بنوں سے آزاد امیدوارڈاکٹر صاحب زمان کی شکست کیخلاف حامیوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین کا اللہ چوک پرٹائرجلا کراحتجاج،دھرنا دےدیا، نعرے بازی بھی کی گئی،مظاہرین کا کہنا تھاکہ انصاف نہ ہوا تو پورے بنوں میں دمادم مست قلندر ہوگا۔

وہاڑی کے نواحی گاو¿ں 157 ڈبلیو بی میں سیاسی اختلاف پرماموں بھانجے میں لڑائی ہوئی،فائرنگ کے تبادلہ پر 2 عورتوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے ساتھ اینٹوں اور پتھراو¿ کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا۔