مختلف حادثات،واقعات میں 13افراد جاں بحق

مختلف حادثات،واقعات میں 13افراد جاں بحق


اسلام آباد ( 24نیوز )مختلف حادثات،واقعات میں 13افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد میں گھر میں لگنے والی آگ سے بزرگ خاتون سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے، پنڈی بھٹیاں میں گھریلو تنازع پر شہری نے بیوی اور چار ماہ کے بچے کو نہر میں پھینک دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔  جیت کا جشن منانے پر لیگی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ،پی ٹی آئی کا نوجوان جاں بحق
اسی طرح صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا،لاہور میں میاں بیوی ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے،کھاریاں میں کار کھائی میں جاگری، 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، جڑانوالہ میں رشتے کا تنازعہ پر کزن نے فائرنگ سے لڑکی زخمی کردی،کھاریاں کے قریب شدید بارش کی وجہ سے کار پھسل کر کھائی میں جا گری،کھائی کے گہرے پانی میں کار ڈوبنے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔