ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا


 کراچی(24نیوز) مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری۔  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید 31 پیسے کم ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر انٹر بینک مارکیٹ سے بھی سستا ہو گیا۔

پڑھنا مت بھولیں: تمام پارٹیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 31 پیسے کی کمی سے 127 روپے 86 پیسے رہ گئی،  یورو ایک روپے 33 پیسے سستا ہو کر 148 روپے 74 پیسے اور برطانوی پونڈ ایک روپے 62 پیسے سستا ہو کر 137 روپے 43 پیسے کا ہو گیا۔ چینی یوآن کی قیمت 19 پیسے کے اضافے سے 18 روپے 71 پیسے ہو گئی، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 40 پیسے سستا ہو کر 127 روپے 50 پیسے کا رہ گیا۔

مزید پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 

 یورو کی قیمت فروخت ساڑھے چار روپے کم ہو کر 145 روپے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 4 روپے کی کمی سے 164 روپے ہو گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito