کون بنے گا نیا وزیراعلیٰ پنجاب؟

کون بنے گا نیا وزیراعلیٰ پنجاب؟


 لاہور (24نیوز) پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ شاہ محمود قریشی اور سینیٹر چودھری محمد سرور بھی ایک مرتبہ پھر وزارت اعلیٰ کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔ دونوں پی ٹی آئی رہنما وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں دبنگ انٹری دیں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالنے کے لیے پارٹی کے اندر لابنگ شروع ہوچکی ہے۔ شاہ محمود قریشی جو پنجاب کی نشست پر ہارنے کے بعد اس دوڑ سے باہر ہوئے ہیں وہ دوبارہ ضمنی الیکشن میں جانے کا سوچ رہے ہیں۔

 جبکہ سینیٹر چودھری محمد سرور بھی وزارت اعلیٰ کی کرسی کو آگے رکھتے ہوئے ضمنی الیکشن میں جانے کے لیے قریبی صلاح و مشورے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا 

دوسر ی جانب سینیٹر چودھری محمد سرور بھی وزیراعلیٰ کی کرسی کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کا الیکشن تو وہ پہلے ہی لڑنا چاہتے تھے لیکن عمران خان کے کہنے پر الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا اب حالات سازگار ہونے کے باعث ضمنی الیکشن میں جانے کے خواہشمند ہیں۔

 پڑھنا نہ بھولیں:ملک بھر میں دھاندلی کا شور مچ گیا،مظاہرے شروع 

 ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قریبی رفقاء سے نہ صرف مشورے کر رہے ہیں بلکہ پی ٹی آئی چیئرمین کی کلئیرنس کے بھی منتظر ہیں۔ دونوں ہی علیم خان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ پارٹی کے ترجمان فواد چوددھری بھی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر مرادراس نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito