تمام پارٹیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں

تمام پارٹیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئیں


اسلام آباد(24نیوز) عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعدحکومت سازی اور ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں کا معاملہ سامنے آگیا. قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کون کون سی جماعت کی کتنی خواتین رکن اسمبلی منتخب ہوں گی. 

الیکشن کمیشن کی طرف سے اب تک کے اعلان کردہ قومی اسمبلی کے نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی کم سے کم 26 خواتین منتخب ہو جائیں گئی۔ اگر زیادہ آزاد ارکان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تو مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی خواتین ارکان کی تعداد 30 ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے نتائج کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کی جنرل نشستوں کی تعداد کے تناسب سے مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی خواتین ارکان کی تعداد کم سے کم 14 ہونے کا امکان ہے  جبکہ چند آزاد ارکان کی شمولیت کی صورت میں مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان کی تعداد 15 ہو سکتی ہے۔

پڑھنا مت بھولیں: دھاندلی کے شور میں فافن کا الیکشن کمیشن کو اہم مشورہ

اب تک کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی 10 خواتین ارکان مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی رکن بن سکتی ہیں۔ایم ایم اے کی تین خواتین ارکان مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی رکن بن سکتی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایک ایک نشست ملنے کا امکان ہے. 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔