ایئر ایشیا انڈیا کی پرواز کےٹوائلٹ سے بچے کی لاش برآمد

ایئر ایشیا انڈیا کی پرواز کےٹوائلٹ سے بچے کی لاش برآمد


  24نیوز : ایئر ایشیا انڈیا کی گوہاٹی سے نئی دہلی جانے والی پرواز کے ٹوائلٹ سے نوزائدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے طیارے میں موجود ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔

 خاتون پر بچہ جنم دینے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کی خاتون نے تردید کی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کا گائنا کولوجسٹ سے معائنہ کرایا جائے گا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹیکسی ڈرائیور اوبر سمیت دیگر ایپ رائیڈنگ سروسز کیخلاف احتجاج کیلئے نکل پڑے، سیکڑوں کی تعداد میں ٹیکسی ڈرائیور سڑکوں پر نکل آئے،  ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایپ رائیڈنگ سروسز ان کے حق پر ڈاکہ ڈال رہی ہیں، حکومت ٹیکسی ڈرائیوروں کے معاشی حقوق کا تحفظ دے۔

      یہ بھی پڑھیں:یونانی دارالحکومت کے جنگلات میں آگ لگ گئی، 24 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی 

فیس بُک کے سی ای او مارک زکر برگ کا ستارہ پھر گردش میں آگیا، کمپنی کو ایک دن میں 16 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا، گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کم از کم 16 کمپنیوں نے فیس بُک کے شیئر کی قیمتوں کے ہدف میں کمی کر دی، 19.6فیصد کمی کے بعد فیس بُک کی مالیت 124ارب ڈالر ہوگئی،راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح پاکستان میں انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز استعمال کیے گئے ہیں ویسے ہی بھارتی انتخابات کیلئے بھی استعمال کئے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کیلئے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے.

پڑھنا نہ بھولیں:بھارت میں خونی کھیل کون کھیلتا ہے؟ امریکی اخبارنے بڑا انکشاف کردیا 

روسی مندوب برائے شام الیگزینڈر لاورینتیف نے شامی مہاجرین سے کہا ہے کہ وہ وطن واپس آ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شامی حکومت وطن لوٹنے والے باشندوں کی زیادہ مالی مدد نہیں کر سکتی، اس لیے بین الاقوامی ڈونرز دمشق حکومت کی مدد کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلودینکر کی واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں تجارتی جنگ سے بچنے کی ڈیل کا سرمایہ کاروں نے خیرمقدم کیا ہے، جس میں دونوں خطوں میں تجارتی قدغنیں ختم کرنے پر اتفاق ہو اہے، تاہم ایک طرف سیاست دان اور سرمایہ کار اس پر اطمینان ظاہر کر رہے ہیں تو دوسری طرف اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈیل میں استعمال ہونے والی زبان مبہم ہے اور فریقین کے درمیان تجارتی اختلافات حقیقی معنوں میں ختم نہیں ہوئے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:اسحاق ڈارکو انٹرپول کے ذریعےپاکستان لانے کیلئے ریڈوارنٹ جاری 

امریکی قیادت کی اتحادی فورسز نے آخر تسلیم کر لیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی بمباری سے 1059 عام شہری ہلاک ہو ئے تھے۔ عراق اور شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کے خلاف فوجی مہم چلانے والے اتحاد نے کہا ہے کہ اگست 2014 سے اس سال جون تک ان کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے 29826 فضائی حملے کیے تھے۔امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ جاری ہے اور صدرڈونلڈٹرمپ نے چین پر امریکی کسانوں کونشانہ بنانے اورتجارت میں رعایتیں حاصل کرنے کیلئے انہیں ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کاالزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پرظلم کی انتہا 

ترکی کے وزیرخارجہ میلوٹ شواسگولو نے کہا ہے کہ اُن کاملک کسی بھی دوسرے ملک کی دھمکیاں برداشت نہیں کرے گا۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے گزشتہ روز کہاکہ اگر گرفتار کئے گئے امریکی شہری کوفوری طورپر رہانہ کیا گیا تو امریکہ ترکی کیخلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ترکی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی ہمارے اوپر اپنی مرضی مسلط نہیں کرسکتا اور ہم قانون کی حکمرانی پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے۔