کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی

کینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی


اوٹاوا( 24نیوزکینیڈا نے پاکستانی طلبا کیلیے ویزا پالیسی آسان بنا دی، نئی ویزا پالیسی کے مطابق طلبا کو 20روز میں ویزا مل سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق   کینیڈا نے پاکستانی طلبا کےلئے سٹڈی ویزا کوآسان بنادیا، کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا کا پاکستانی طلبا کے لیے سٹڈی ویزا آسان بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا،رضاتارڑ نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کے مطابق طلبا کو 20روز میں ویزا مل سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستانی طلباء تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد 20 دن میں ویزا حاصل کر سکیں گے، علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ  کینیڈین امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں پاکستان کو بھی شامل کر لیا ہے۔

وزیر امیگریشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی سٹوڈنٹس کم مدت میں سٹڈی پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔