فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور ڈنمارک ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے

فیفا ورلڈ کپ: فرانس اور ڈنمارک ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے


ماسکو(24نیوز) فٹبال ورلڈکپ میں فرانس اورڈنمارک ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچ گئے۔گروپ سی میں فرانس اورڈنمارک کامیچ بغیرگول کےبرابررہا جبکہ پیرونےآسٹریلیاکو0-2سے ہراکراس کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔

عالمی فٹ بال مقابلوں میں گروپ سی ٹیموں کےدوکانٹےدارمقابلےہوئے۔پیروآسٹریلیااور فرانس ڈنمارک کےدرمیان سنسنی خیزمقابلوں کے بعدفرانس اورڈنمارک ناک آؤٹ مرحلےمیں پہنچ گئے۔ فرانس اور ڈنمارک کےمابین ہونے والاکانٹےدارمیچ برابر رہا۔دونوں ٹیمیں ایک دوسرےکےگول پوسٹ پرتابڑتوڑحملوں کے باوجودکوئی گول کرنےمیں ناکام رہیں۔ میچ کے بعد فرانس6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلےنمبرپرآگیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں فٹ بال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

ادھرپیرونےبھی آسٹریلیاکو0-2سے ہراکراس کی امیدوں پرپانی پھیردیا۔میچ سے قبل آسٹریلیا کے پاس ایک پوائنٹ تھا، جب کہ پیروکی ٹیم گروپ میں آخری نمبر پر تھی۔کینگروکھلاڑی جیت کی امید کے ساتھ میدان میں اترے۔ لیکن پیرو کے کھلاڑیوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتےہوئےآسٹریلیاکوناکوں چنے چبوادیے۔پیرو نے آسٹریلیا کی پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور دو گول داغ کرکینگروزکوٹرافی کی دوڑسےباہرکردیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔